30/07/2022
علاقہ غورسے 22وی صدی میں بھی تمام تر حکومتی اور ضلعی سہولیات سے محروم ہیں پچھلے 300 سالوں سے مسلسل دریائی کٹاؤ کا شکار ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہر سال یہاں کی مکین اپنے مدد آپ آبائی گاؤں کو بچانے کیلئے زیاتی وسائل سے حفاظتی بند تعمیر کیا جاتا ہے پچھلے سال یہاں GBDMA والوں کی مدد سے بنائی گئی بند اس سال دریائی موجوں کو برداشت نا کر سکی اور دریا ابادی میں داخل ھو چکی ہے ابھی تک ہفتے سے یہاں مسلسل دریائی کٹاؤ جاری ہے ہزاروں زیر کاشت زمینیں سینکڑوں پھلدار اور غیر پھلدار درختوں کا مالی نقصانات ہوچکے ہیں انتخابات میں بلند وبالا دعویٰ کرنے والے نمائندے بنگ پی کر سوئے ہوئے ہیں ابھی تک منظر سے غائب ہیں جسے علاقے کی عوام کو سخت تشویش ہے ہماری جناب وزیر اعلیٰ گلگیت بلتستان
چیف سکریٹری اور حکام اعلیٰ سے درخواست ہے کہ جلد ازجلد حفاظتی اقدامات کیا جائے ۔