Sohna Jhang

Sohna Jhang Nishad Anwer

‏دنیا اچھے لوگوں کے دم قدم سے قائم ہے : پشاور سے انسانیت دوستی کی انتہائی خوبصورت مثال : آئیس کا نشا کرنے والی نوجوان او...
01/02/2026

‏دنیا اچھے لوگوں کے دم قدم سے قائم ہے : پشاور سے انسانیت دوستی کی انتہائی خوبصورت مثال : آئیس کا نشا کرنے والی نوجوان اور بے سہارا لڑکی کو برباد ہونے سے بچا لیا گیا ، نہ صرف یہ بلکہ ایک مخلص نوجوان سے شادی کروا کے شاندار ملازمت بھی دے دی گئی ۔۔۔۔۔ اس تصویر میں موجود نوجوان لڑکی پشاور میں اپنی ننھی بیٹی کے ہمراہ سڑکوں پر دربدر پھرتی تھی ، یہ آئیس کے نشا میں مبتلا تھی ، گھوم پھر کے مانگ تانگ کر اپنی لت اور بیٹی کے دودھ کا بندوبست کرتی اور کسی پل کے نیچے یا کسی دکان کے باہر سو جاتی ، ایک روز پشاور کی مشہور سماجی شخصیت حکیم خان کی نظر اس پر پڑی وہ اسے شفقت سے اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے ایسے لڑکوں لڑکیوں کے لیے ایک بحالی سنٹر قائم کر رکھا تھا ، حکیم خان نے اس لڑکی کو پیار سے سمجھایا اسکے سر پر ہاتھ رکھا اور اسکی ننھی بیٹی کو اپنی ایک رشتہ دار خاتون کی تحویل میں دے دیا ، اس لڑکی کا علاج 1 سال جاری رہا جسکے بعد ایک روز حکیم خان نے اس لڑکی کو اپنے دفتر بلایا اور کہا اب آپ کا کیا ارادہ ہے کہاں جاؤ گی ، اس نے جواب دیا : بابا : میں کہاں جاؤں میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ، اگر کوئی ہے بھی تو میں انکے پاس نہیں جانا چاہتی ۔۔۔ حکیم خان نے لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا اگر آپ نے مجھے بابا کہا ہے تو آج سے آپ میری بیٹی ہو ، یوں اس خاتون کو اسی بحالی سنٹر کے خواتین والے حصے میں ملازمت دے دی گئی ، کچھ ماہ گزرے اسی بحالی سنٹر میں زیر علاج ایک لڑکے کو اس لڑکی بارے معلوم ہوا تو اس نے اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد اپنے والدین کو بلایا اور اس لڑکی سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ، والدین نے انکار کیا تو بیٹا انکے پیروں میں پڑ گیا اور حکیم خان کی بھی منت کی کہ انکو منائیں ۔۔۔ والدین مان گئے ، دونوں کی دھوم دھام سے اسی بحالی سنٹر یعنی حکیم خان کے گھر میں شادی کی گئی ، سنٹر کے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز و سٹاف نے اپنا بیٹا بیٹی سمجھ کر اس شادی میں اپنا اپنا حصہ ڈالا ، علاقہ کے مخٰیر لوگوں نے بھی کار خیر میں حصہ لیا ، اس نوجوان کو بھی سنٹر میں نوکری دے دی گئی ، رہنے کے لیے ان دونوں کو سنٹر کے قریب مفت گھر بھی دیا گیا اور اب ایک سال سے یہ جوڑا اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ انتہائی خوش و خرم زندگی بسر کر رہا ہے ۔۔۔ بے شک اس دنیا میں برے لوگ بھی بہت ہیں لیکن یہ دنیا حکیم خان جیسے اچھے لوگوں کے دم قدم سے قائم ہے ۔۔ اللہ اس جوڑے اور حکیم خان کی عمر دراز کرے آمین

‏بسنت پر 5 چھٹیاں!!روزنامہ دنیا کے مطابق:"۔۔حکومت نے 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، 4 فروری کو شب برات، 5 فروری کو یوم کشمیر ...
01/02/2026

‏بسنت پر 5 چھٹیاں!!

روزنامہ دنیا کے مطابق:
"۔۔حکومت نے 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، 4 فروری کو شب برات، 5 فروری کو یوم کشمیر اور 6 سے 8 فروری تک بسنت تقریبات کیلئے چھٹیاں دی گئی ہے جس سے شہریوں کو 5میسر آئی ہیں۔ صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق ان تعطیلات کے دوران سکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔"

لاہور جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 6 سٹاف نرسز کو (Disposal) کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئ...
31/01/2026

لاہور جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 6 سٹاف نرسز کو (Disposal) کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

31/01/2026
جھنگ پیرا فورس کی ریل بازار میں انٹری تجاوزات کے خلاف آپریشن Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif
31/01/2026

جھنگ پیرا فورس کی ریل بازار میں انٹری تجاوزات کے خلاف آپریشن
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif

‏وزیرآباد میں ایک جواں سالہ لڑکی کا رشتہ دیکھنے آئے لوگوں کو لڑکی پسند آگئی اور لڑکی والوں کو لڑکا بھی پسند آگیا۔ دونوں ...
30/01/2026

‏وزیرآباد میں ایک جواں سالہ لڑکی کا رشتہ دیکھنے آئے لوگوں کو لڑکی پسند آگئی اور لڑکی والوں کو لڑکا بھی پسند آگیا۔ دونوں خاندان بہت خوش تھے اور مستقبل کی منصوبہ بندی لڑکے میں مصروف تھے۔ یہ محفل لڑکی کے گھر میں جمی ہوئی تھی اور لڑکی اپنے ہونے والے سسرالی مہمانوں کی خاطر مدارت کرنے میں مصروف تھی۔ لڑکے والی فیملی اپنی ہونے والی بہو کو دیکھ کر خوش ہورہے تھے اور اس سے باتیں کررہے تھے۔

اچانک منظر ایسا بدلا کہ اس نے ساری کہانی ہی بدل دی۔ جہاں لڑکی اپنے ہونے والے سسرالیوں کی خدمت کرنے میں مصروف تھی اچانک وہاں ایک تین سالہ بچی "ماما" " ماما" پکارتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئی اور اس وہ لڑکی سے چمٹ گئی۔۔۔ لڑکے والے اس منظر کو دیکھ کر ایک دم اٹھ کھڑے ہوئے اور انہیں جھوٹ بولنے،لڑکی کے پہلے شادی شدہ ہونے اور ایک بچی کو چھپانے کے طعنے دیتے ہوئے گھر سے نکل گئے۔ لڑکی کی والدہ نے انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کی کہ یہ بچی ہماری بیٹی کی بھتیجی ہے اور اس کی ماں کو ہمارے بیٹے بے طلاق دے دی ہوئی ہے اس وجہ سے یہ ہمارے پاس ہے اور اپنی پھپھو کو ماما کہتی یے لیکن لڑکے والوں سے کچھ بھی سننے سے انکار کردیا۔۔۔۔

اچانک دو تین روز کے بعد وہ تین سالہ چھوٹی بچی گم گئی اور بہت ڈھونڈنے کے بعد کہیں سے نا ملی تو اس کی دادی سے صدر تھانہ وزیرآباد میں اپنی پوتی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروادی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اس تین سالہ چھوٹی بچی کی ن ع ش گھر کی عقبی گلی سے برآمد ہوگئی۔۔۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تین سالہ چھوٹی بچی کو گلہ گھونٹ کر م ا ر ا گیا تھا۔ لیکن اس کا سراغ لگانا پولیس کے لیے بہت مشکل ہوچکا تھا۔۔۔ پولیس نے ہر طرح سے جائزہ لینے کے بعد اس بچی کی پھپھو کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا۔ دوران حراست اس نے اعتراف کرلیا کہ اسی نے اپنی بھتیجی کو م ا ر ا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے اس کا رشتہ نہیں ہوپارہا تھا۔ ملزمہ کے بیان کے مطابق اس کے بھائی نے تین شادیاں کیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا، اس بچی کی ماں کو طلاق دے دی جبکہ تیسری بیوی گھر کی بالائی منزل پر رہتی ہے جبکہ اس کا بھائی قطر میں مقیم ہے۔ تین سالہ چھوٹی بچی کو اس کی پھپھو نے پالا اور وہ اپنی دادی اور پھپھو کے ساتھ رہتی تھی جس وجہ سے اپنی پھپھو کو ماما کہتی تھی۔۔۔۔

راحیل معاویہ

‏وزیراعظم شہباز شریف کا برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطابوزیراعظم کا انڈسٹریز کے لئے بجلی کے ...
30/01/2026

‏وزیراعظم شہباز شریف کا برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

وزیراعظم کا انڈسٹریز کے لئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے
4 پیسے کمی کا اعلان

بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لئے شرائط اور رجسٹریشن کا طریقہ کار۔
30/01/2026

بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لئے شرائط اور رجسٹریشن کا طریقہ کار۔

‏بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی سے متعلق شکایت کے اندراج کا طریقہ کار۔
30/01/2026

‏بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی سے متعلق شکایت کے اندراج کا طریقہ کار۔

30/01/2026

سانحہ لاہور میں جاں بحق خاتون اور 9ماہ کی بچی ردا کی نماز جنازہ شورکوٹ میں ادا کر دی گئی جنازے میں علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد میں شرکت واضح رہے کہ سی ایم پنجاب مریم نواز شریف لاہور میں ہونے والے اس سانحہ کا نوٹس لے چکی ہیں

Address

Jhang Sadar
35200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sohna Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share