14/06/2026
اس سال پیش کئے گئے بجٹ 2026-27 کے مطابق اس سال کی ٹوٹل قومی آمدن 11751 ارب روپے ہے, جب کہ ملک پر جو قرضے ہیں اس کا سود اس سال 8054 ارب روپے دیا گیا, یعنی قومی آمدن کا تقریباً 68.5 فیصد سود میں چلا گیا, پھر دوبارہ نیا سود پر قرضہ لے کر بجٹ بنایا گیا, یاد رہے کہ سود اللہ اور رسول ﷺ سے جنگ کرنا ہے, اور ہمارے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ اللہ اور رسول ﷺ سے جنگ کے لئے دیا جاتا ہے, پھر کیا ہم پر بحیثیت قوم اللہ کی رحمت آئے گی یا اللہ کی ناراضگی آئے گی؟
*اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سود باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو اگر تم ایمان والے ہو! اگر تم نے نہ چھوڑا تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے!* (سورہ البقرہ 278 - 279 )