07/05/2020
*لاک ڈاؤن کے بعد آپ ایک تجربہ کرو*
کسی بڑی مجلس میں جاؤ جہاں بڑے بڑے بحرالمصائب قاری القصائد وکلاء ولایت شاہین یورپ شہباز پاکستان پڑھ رہے ہوں,جہاں پہ پورے پاکستان کا مجمعہ آیا ہوا ہو,وہاں پہ امام بارگاہ کے آس پاس جتنے لوگ پھر رہے ہو ہوں لنگر کھا کے نکل رہے ہوں مجلس سننے اندر جا رہے ہوں یا مجلس سن کے نکل رہے ہوں مجالس کی سیڈیز خرید رہے ہوں یا سبیل سے پانی پی رہے ہوں یا لنگر کھانے جا رہے ہوں,وہاں موجود ہزاروں افراد میں سے کم از کم ایک ہزار بندے کو اخلاق کے ساتھ روکیں سلام دعا کے بعد اسے بتائیں کہ بھائی کوئی ویڈیو نہیں بن رہی کوئی خفیہ کیمرہ نہیں ہے پریشان بالکل بھی نہیں ہونا،ہم آپ سے چند ایک سوالات کرنا چاہتے ہیں ان کے جوابات عنایت فرمائیں۔جب پیار سے کہیں گے تو وہ مان جائیں گے کہ پوچھیں سوال،ان سے چند ایک سوالات کریں
(1) پانچویں نویں یا دسویں امام کے دو یا تین فرامین سنا دیں؟
(2)ولایت کا مطلب کیا ہے؟
(3)وضو کے واجبات کتنے ہیں؟
(4)نماز کے واجبات کتنے ہیں؟
(5)امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت صغریٰ کا دورانیہ کتنا تھا؟
(6)کسی ایک شیعہ محدث کا نام بتا دو؟
(7)شیعوں کی جو مستند کتب احادیث ہیں وہ کتنی ہیں جن کے ذریعے معصومین ع کی احادیث کا ایک بڑا حصہ ہم تک پہنچا اور کس کس نے لکھیں تھیں ان کتب کے نام کیا ہیں؟
(8) نہج البلاغہ کا پہلا خطبہ کس بارے میں ہے؟
(9)مقتل کی کتابوں سے میں کسی ایک کتاب کا نام بتا دو؟
(10)امام حسین علیہ السلام کا دور امامت کتنا تھا؟
یہ دس سوالات ان سے کریں،آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اس مذہب کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا ہے,یہ ایک مجلس کا 80000 لینے والے اور نام نہاد وکلاء ولایت اور ایک عشرے کا 30 لاکھ لینے والے مذہب کے بیوپاریوں نے اس مکتب و ملت کے ساتھ کیا ظلم کیا ہے,وہ مذہب جو آل محمد ص کا مذہب کہلاتا ہے اس میں کس قدر جہالت ہے,اس مکتب کے لوگوں کا کیا حشر کردیا ان جاہلوں نے جس امام نے علم کا تعارف کروایا اس امام کے ماننے کا دعویٰ کرنے والے کس قدر جاہل ہیں,اور آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ منبر پہ آنے کے بعد ایک ایک منٹ کے ہزاروں وصولنے والوں نے کیا دیا اس قوم کے بچوں نوجوانوں بزرگوں کو___میں حلفاً یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ ایک ہزار بندے کو روک کے یہ سوالات کریں تو ایک ہزار میں سے 10 افراد بھی ان سوالات کو نہ جانتے ہونگے،کچھ تو آپ کو سوال پوچھنے کی اجازت ہی نہیں دیں گے کچھ آپ کا مذاق بنا دیں گے کچھ آپ پر غصہ ہو جائیں گے کچھ ہنسیں گے کچھ جوابات دینے کی کوشش کریں گے لیکن نہ دے پائیں گے,یہ وہ حقیقت ہے جس کا اندازہ آپ خود کسی مجلس میں جا کر سکتے ہیں اگر 10 افراد بھی ان سوالات کا جواب دے دیں تو میرا قتل معاف ہے,لیکن اگر نہ دے سکیں تو پھر لعنت کرنا ان پر جنہوں نے اس مذہب کو سوائے ناچنے کے کچھ نہیں سکھایا,لعنت کرنا ان پر جنہوں نے اس قوم کو کفر و شرک بیان کرنے کے علاؤہ کچھ نہیں سکھایا,لعنت کرنا ان پر جو اس قوم کے نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن سوائے قلندر کی دھمال کے انہوں نے تعلیم نہیں دی____!
*التماس دعا: سید راہب علی جعفری*