Pakistan Restaurant

Pakistan Restaurant Authentic Pakistani cuisine served with traditional hospitality in a warm and inviting atmosphere.
(1)

راوالپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع، 37 برسوں پر محیط شاندار روایت کا امین پاکستان ریسٹورنٹ اپنی منفرد شناخت، دل آو...
25/05/2026

راوالپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع، 37 برسوں پر محیط شاندار روایت کا امین پاکستان ریسٹورنٹ اپنی منفرد شناخت، دل آویز ماحول اور پُرخلوص روایات کے باعث شہر کے ممتاز مراکزِ طعام میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں آنے والے افراد نہ صرف لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ محبت، اپنائیت اور باہمی احترام کی اُس فضا کو بھی محسوس کرتے ہیں جو اس مقام کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ اس ریسٹورنٹ کو محض ایک کھانے کی جگہ نہیں بلکہ خوشگوار ملاقاتوں اور یادگار لمحوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔
آج پاکستان ریسٹورنٹ میں ایک پُروقار الوداعی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی محترم مجاہد صاحب (معلمِ اردو، کنکورڈیہ کالج D-17 اسلام آباد) تھے۔ تقریب کی میزبانی فخر کفایت نے انجام دی، جبکہ کنکورڈیہ کالج D-17 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اساتذۂ کرام، جن میں سر حارث، سر عاطف، سر اسامہ، سر فواد، سر حسنین،سر حلمان اور سر محسن شامل تھے، اس موقع پر شریکِ محفل رہے۔ علمی اور دوستانہ ماحول میں خوشگوار گفتگو، یادوں اور باہمی محبت کے اظہار نے اس نشست کو نہایت دل نشیں اور یادگار بنا دیا۔
یہ تقریب محض ایک رسمی الوداع نہ تھی بلکہ رفاقت، اخلاص اور باہمی احترام کے خوبصورت جذبات کی آئینہ دار تھی۔ شرکائے محفل نے مجاہد صاحب کی علمی وابستگی، خوش اخلاقی اور تدریسی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محفل میں موجود ہر فرد اس خوشگوار ماحول اور محبت بھرے لمحات سے متاثر دکھائی دیا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان ریسٹورنٹ کے سی ای او سردار جاوید اختر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ مجاہد صاحب کو دعاؤں، نیک خواہشات اور محبت بھرے جذبات کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
پاکستان ریسٹورنٹ ہمیشہ سے اپنے مہمانوں کو صرف ذائقوں کی لذت ہی نہیں بلکہ خلوص، محبت اور احترام کی ایسی روایت بھی پیش کرتا آیا ہے جو دلوں میں دیر تک اپنی خوشبو قائم رکھتی ہے، اور یہی وصف اس ریسٹورنٹ کی اصل پہچان ہے۔
منجانب : پاکستان ریسٹورنٹ انتظامیہ

رمضان مبارک
18/02/2026

رمضان مبارک

18/02/2026
17/02/2026

18/02/2026

17-02-2026
16/02/2026

17-02-2026

16/02/2026
15/02/2026

16/02/2026

15-02-2026
14/02/2026

15-02-2026

14/02/2026
13/02/2026

14/02/2026

13/02/2026
12/02/2026

13/02/2026

12/02/2026
11/02/2026

12/02/2026

Address

Golra More Peshawar Road H-13
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Restaurant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Restaurant:

Share

Category