Valley Restaurant Mirpur A.K

Valley Restaurant Mirpur A.K "Taste of Tradition: Celebrating 26 Years of Culinary Excellence in Mirpur, Azad Kashmir! 🍽✨"
(1)

حاجی محمد اسلم شاہین کی چھٹی برسی کے موقع پر اشاعتِ خاص۔" یہ کون لوگ ہیں جو مر کے بھی نہیں مرتےیہی ہیں جن کے طفیل زمانہ ...
19/01/2026

حاجی محمد اسلم شاہین کی چھٹی برسی کے موقع پر اشاعتِ خاص۔

" یہ کون لوگ ہیں جو مر کے بھی نہیں مرتے
یہی ہیں جن کے طفیل زمانہ زندہ ہے "

سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر حاجی محمد اسلم شاہین مرحوم کا شمار ضلع بھمبر کی اُن عظیم شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی سادہ مزاجی، خلوصِ نیت ، سماجی خدمات اور اصول پسندی سے عوام کے دلوں میں گھر کیا۔ وہ صرف ایک سیاسی کارکن ہی نہیں بلکہ ایک دردمند انسان، باشعور رہنما اور عوامی مزاج رکھنے والے فرد تھے۔
12 اگست 1956 ء میں وادی سماہنی کے خوبصورت گاؤں سونا ویلی میں پیدا ہوئے۔
مڈل سکول بڑھو سے مڈل ، گورنمنٹ ہائی سکول سماہنی سے 1972ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ، 1973 ء میں نیک سیرت بیوی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ، یہ وہ وقت تھا جب وادی سماہنی میں پڑھے لکھے لوگ کچھ زیادہ نہ تھے مگر حاجی محمد اسلم شاہین نے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا۔ 1976 ء میں گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور سے بے اے کا امتحان پاس کیا مگر نوکری کے بجائے کاروبار اور سیاست کو اپنا مشن سمجھتے تھے۔ 1979 ء میں جرمنی روانہ ہو گئے ، جرمنی سے برطانیہ چلے گئے ۔
ان کی ہمشہ گوشش رہی کہ معاشی اعتبار سے خود کو مستحکم رکھ کر سیاست کا سفر جاری رکھیں تاکہ بہتر معاش کی صورت اپنی خودداری پر آنچ نہ آنے دیں۔کاروباری دنیا میں خود کو مستحکم کیا اور پھر پوری خودداری کے ساتھ خدمت خلق کی راہ پر گامزن ہوئے ، سیاست کو ذاتی مفاد کے بجائے عوامی امانت سمجھا اور ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی۔ ان کا دروازہ ہر خاص و عام کے لیے کھلا رہتا تھا۔ کسی سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹانا ان کی عادت تھی۔
ان کی گفتگو میں شائستگی، لہجے میں وقار اور فیصلوں میں تدبر نمایاں ہوتا تھا۔
وہ اختلافِ رائے کو دشمنی میں بدلنے کے قائل نہ تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ سیاست خدمت ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں میں ہر مکتبِ فکر کے لوگ شامل رہے۔
اس عرصہ حاجی محمد اسلم شاہین حصول روز گار کے لیے انگلینڈ واپس گئے مگر 1985 ء کے عام انتخابات میں وطن لوٹ آئے اور راجہ مقصود احمد خان کی بطور ممبر اسمبلی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
1987 ء کے بلدیاتی انتخابات میں ممبر ضلع کونسل منتخب ہو کر یونین کونسل کھنمباہ میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں سر گرم رہے
1990 ء میں سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید مرحوم کے سیاسی دھڑے میں شامل ہوئے اور 2001 ء کے انتخابات تک چوہدری محمد رشید مرحوم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔
29 جولائی 1998 ء میں میرپور میں ویلی ہوٹل کی بنیاد رکھی جو ایک کامیاب کاروبار کے طور پر ابھرا۔
2011ء میں اپنی یونین کونسل کے عوام کے مسائل کے حل کی شرط پر چوہدری علی شان سونی کا ساتھ دیا اور ان کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔
2012 ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے حاجی محمد اسلم شاہین کی سیاسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ضلع بھمبر تعینات کیا ، جہاں انھوں نے مثالی عوامی خدمات سر انجام دیں۔
2014 ء میں بلڈ کینسر میں مبتلا ہو گئے مگر جوان مردی اور حوصلے سے بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے صحت یاب ہو گئے اور 2016 ء کے عام انتخابات میں ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کے شانہ بشانہ عوامی رابطہ مہم چلائی اور چوہدری علی شان کی کامیابی میں بھرپور حصہ ڈالا۔
راقم الحروف کا حاجی محمد اسلم شاہین سے نہایت گہرا تعلق ہونے کی بنا پر حاجی محمد اسلم شاہین نے بارہا اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مدد آپ جلد سے جلد وادی سماہنی میں ایک ایسے فلاحی ادارے کا قیام چاہتے ہیں جو ان کے جہاں فانی سے چلے جانے کے بعد بھی مستحق گھرانوں کی خدمات جاری رکھ سکے۔
اس سلسلہ میں ان کی راقم کے ساتھ کئی نشستیں بھی ہوئی۔
حاجی محمد اسلم شاہین نے سیاسی و سماجی میدان میں جہاں کارہائے نمایاں انجام دیئے وہاں انھوں نے پوری کوشش کی کہ وہ اپنی اولاد کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرے کے لیے بہترین معمار بنا سکیں ۔
اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے فرزندان ڈاکٹر نسیم اسلم شاہین اور وسیم اسلم کو برطانیہ میں سیٹل کیا اور محترم نعیم اسلم شاہین کے زمہ میرپور شہر میں موجود کاروبار دے کر حلقہ انتخاب سماہنی کے اندر سیاسی و سماجی سفر میں بھی اپنے ساتھ رکھا۔
لیکن 2016 ء کے انتخابات بالخصوص بیماری سے روبصحت ہو کر ان کی زات میں ایک تبدیلی یہ بھی آئی کہ وہ ڈاکٹر نسیم اسلم شاہین کو برطانیہ سیٹل کرنے کے فیصلے پر تذبذب کا شکار ہونے لگے ، راقم کے استفسار پر کہتے کہ میں ڈاکٹر نسیم اسلم میں اپنا عکس دیکھتا ہوں ، وہ پاکستان ہوتے تو فلاحی ادارے کے قیام کے سلسلہ میں بہتر کردار ادا کر پاتے۔
2018 ء میں حاجی محمد اسلم شاہین پر بیماری نے پھر سے اٹیک کر دیا ، ہونہار اولاد اور بھائیوں نے علاج معالجے اور خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی وادی سماہنی کے طول و عرض میں ان کے چاہنے والے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کرتے رہے مگر 20 جنوری 2020 ء کو وادی سماہنی کا یہ گوہر نایاب ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گیا ، نماز جنازہ میں جیسے عوام کا سیلاب اُمڈ آیا ہو جہاں ہر طبقہ فکر کے لوگ اشکبار اور دعا گوہ تھے ۔
راقم الحروف رشک بھری نگاہ سے حاجی محمد اسلم شاہین کے گزرے دنوں کو تصور میں چھان رہا تھا کہ ان کے فرزند ڈاکٹر نسیم اسلم شاہین کی ناموس آواز کانوں سے ٹکرائی ، قبر کے پاس کھڑے کھڑے کہنے لگے میں والد صاحب کے ایصال ثواب کے لیے فلاحی ادارے کی بنیاد رکھنا چاہتا ہوں جو ہمیشہ خدمت کے سفر میں رہے اور میرے ابّو کو اس کا ثواب پہنچتا رہے ، ساتھ ہی میری یاداشت سے حاجی محمد اسلم شاہین کے گزرے دنوں کے الفاظ ابھرے ، راشد راج ڈاکٹر نسیم اسلم شاہین میں میں اپنا عکس دیکھتا ہوں مجھے لگتا ہے وہ میرے فلاحی ادارے کے خواب کو پورا کر سکتا ہے۔
بلا شبہ نیک اور فرمانبردار اولاد سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے
ان کے بیٹوں ڈاکٹر نسیم اسلم شاہین ، نعیم اسلم شاہین ، وسیم اسلم شاہین اور اہلِ خاندان نے اسلم شاہین ویلفئیر فاؤنڈیشن سونا ویلی کے نام سے فلاحی ادارے کی بنیاد رکھی جس نے نہ صرف کووڈ کے دوران عوام کی بہت خدمت کی بلکہ آج یونین کونسل کھمباہ کے طول و عرض میں کئی گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔
جہاں تک مرحوم حاجی محمد اسلم شاہین کے سیاسی خواب کا تعلق ہے تو دسمبر 2022 ء کے بلدیاتی انتخابات میں نعیم اسلم شاہین اپنے والد مرحوم کے سیاسی سفر کو جاری رکھتے ہوئے یونین کونسل کھنباہ سے ممبر ضلع کونسل منتخب ہو کر عوامی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں
ڈاکٹر نسیم اسلم شاہین جہاں بطور چیئرمین اسلم شاہین ویلفئیر فاؤنڈیشن اپنے عظیم والد کا خواب پورا کر رہے ہیں وہ سیاست میں بھی وہ لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے مئی 2024:ء کے انتخابات میں ہولن وُڈ وارڈ (اولڈہم)
سے کونسلر منتخب ہو کر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
اس سلسلہ میں ان کے تایا حاجی محمد اکرم اور چچا طاہر پرویز کی خصوصی خواہش بھی تھی کہ ان کے خاندان سے کوئی شخص برطانیہ کی لوکل سیاست میں اپنا کردار ادا کرے۔
2021ء کے جنرل الیکشن میں ڈاکٹر نسیم اسم شاہین نے چوہدری علی شان کی کامیابی کے لیے اتنا ہی کردار ادا کیا جتنا حاجی اسلم شاہین مرحوم کرتے تھے اور 2022ء کے بلدیاتی انتخابات میں اپنے بھائی نعیم اسلم شاہین کی کامیابی کے لیے بھی بنیادی کردار ادا کیا ۔

خراجِ عقیدت
ضلع بھمبر کی سیاسی، سماجی اور عوامی فضا آج بھی حاجی محمد اسلم شاہین کو کو یاد کرتی ہے۔
سیاسی و سماجی کارناموں و خدمات کے علاؤہ ان کے تینوں فرزندان کی تعلیم و تربیت کہ جس کی بنیاد پر وہ معاشرتی و سماجی خدمات میں مصروف عمل ہیں پر بھی حاجی محمد اسلم شاہین مرحوم کی روح بھی خراج تحسین کے لائق ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔
آمین۔

" نام اس کا رہے گا زبانوں پہ یونہی
وہ مٹا بھی تو تاریخ میں رہ گیا "

سماہنی / ضلع بھمبر
سابق ایڈمنسٹر ضلع کونسل بھمبر حاجی محمد اسلم شاہین ایک عہد ساز شخصیت
کو ہم سے بچھڑے 6 سال مکمل ہو گئے ۔
تحریر : راشد راج 👇۔
https://share.google/I4IyF9tWjCeY8tTZI

12/12/2025
20/11/2025


🌹

20/11/2025


18/08/2025
13/08/2025

Address

Kotli Road Sector F-3 Near New City Chowk
Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Valley Restaurant Mirpur A.K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Valley Restaurant Mirpur A.K:

Share

Category