NPCI Human Rights R Sindh

Directions Website

NPCI Human Rights R Sindh NPCIHR Sindh Pakistan

پریس ریلیز21-10-26ڈسٹرکٹ چیئرمین NPCIHR حیدرآباد سید عطا اللہ شاہ کا انسانی حقوق کے تحفظ پر زورحیدرآباد: نیشنل پیس کمیٹی...
21/10/2026

پریس ریلیز
21-10-26

ڈسٹرکٹ چیئرمین NPCIHR حیدرآباد سید عطا اللہ شاہ کا انسانی حقوق کے تحفظ پر زور

حیدرآباد: نیشنل پیس کمیٹی فار انٹر فیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس (NPCIHR) ضلع حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید عطا اللہ شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن، انصاف، مذہبی رواداری اور انسانی حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق، خواتین اور بچوں کا تحفظ، مذہبی اقلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک اور نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنا ایک پُرامن اور مہذب معاشرے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

سید عطا اللہ شاہ نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور انسانی حقوق سے متعلق قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ NPCIHR ضلع حیدرآباد بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے، برداشت اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ نفرت، تعصب اور امتیازی سلوک کے بجائے امن، محبت اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔

جاری کردہ:
سید عطا اللہ شاہ
چيئرمن ضلع حيدر آباد
#قــــــومـــــي امـــــن ڪــــــونســـــــــــل آ ر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی آف پاڪســـــــــــتان

18/10/2026

قومی امن کونسل آر ھیومن راٸیٹس کمیشن براۓ بین المذھب ھم آھنگی پاکستان میں میمبر سازی کا سلسله جاری ھے مزید رابطے کے لیے👇
18/10/2026

قومی امن کونسل آر ھیومن راٸیٹس کمیشن براۓ بین المذھب ھم آھنگی پاکستان میں میمبر سازی کا سلسله جاری ھے مزید رابطے کے لیے👇

قومي امن ڪونسل آر هيومن رائيٽس ڪميشن برائي بين المذهب هم آهنگي پاڪستان
13/10/2026

قومي امن ڪونسل آر هيومن رائيٽس ڪميشن برائي بين المذهب هم آهنگي پاڪستان

قومي امن ڪونسل آر هيومن رائيٽس ڪميشن برائي بين المذهب ھم آهنگي پاڪستان
13/10/2026

قومي امن ڪونسل آر هيومن رائيٽس ڪميشن برائي بين المذهب ھم آهنگي پاڪستان

11/10/2026

ڈیپلو (تھرپارکر) میں قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کمیشن براۓ بین المذھب ھم آھنگی پاکستان کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ محبت و یکجہتی کے لیے شاندار ریلی

ڈیپلو (تھرپارکر): قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کے زیرِ اہتمام یومِ نجات کے موقع پر پاک فوج سے محبت، عقیدت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے ڈیپلو شہر میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے پاک فوج کی بہادری، لازوال قربانیوں اور ملکی سلامتی کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطنِ عزیز سے محبت، قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔

اس موقع پر قومی امن کونسل و ہیومن رائٹس کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقا، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی، امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی امن کونسل و ہیومن رائٹس ملک میں امن کے قیام، انسانی حقوق کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

11/10/2026

پریس ریلیز برائے یومِ نجات

ہماری ریڈ لائن پاکستان افواجِ پاکستان ہے، پاک افواج کے تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

جیکب آباد: قومی امن کونسل (R) ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے پلیٹ فارم سے سینٹرل چیئرمین راشد علی بلیدی مرکزی وائس چیئرمین غلام اصغر مغیری ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ جیکب آباد سید زبیر شاہ اور دیگر کی قیادت میں پاک فوج کے تمام شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار ریلی نکالی گئی۔

ریلی ہیڈ آفس حبیب چوک سے ڈی سی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں عہدیداران اور کارکنان نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میں شریک شرکاء نے افواجِ پاکستان، آئی ایس آئی، ایم آئی، پاکستان رینجرز، انٹیلیجنس ادارے اور سندھ پولیس کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

*اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 24 کروڑ عوام پاک افواج کے تمام شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ آج ہم آزاد قوم ہیں اور اپنی زندگی آزادی سے گزار رہے ہیں، ہم پر یہ حق لازم ہے کہ ہم بھی ہر محاذ پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں۔ پاک فوج ہے تو اس ملک کی بقاء اور سالمیت محفوظ ہے، انشاءاللہ مرتے دم تک پاک افواج کے ساتھ ہیں۔

قومی امن کونسل أر پاکستان
یومِ نجات مبارک ہو

*قومی امن کونسل أر پاکستان کے سینٹرل چیئرمین راشد علی بلیدی نے یومِ نجات کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ

"ہم تمام محبِ وطن پاکستانیوں کو یومِ نجات کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

ہم واضح طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں ایسی تمام قوتیں، جماعتیں اور تنظیمیں جو ملکی امن میں رکاوٹ ہیں، جن میں فتنہ الخوارج جیسی ملک دشمن تنظیمیں شامل ہیں جو ملکی دفاع کے لیے کسی طور فائدہ مند ثابت نہیں، ان کا مکمل خاتمہ کیا جانا چاہیے۔

ہم اپنی بہادر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ اس ملک کی بہتری، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔"
*راشد علی بلیدی سینٹرل چیئرمین قــــــومـــــي امـــــن ڪــــــونســـــــــــل آ ر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی آف پاڪســـــــــــتان

* #پاکستان پائیندہ باد*
* #پاکستان أرمی زندہ باد*
* #أئی ایس أئی زندہ باد*
* #ایم أئی زندہ باد*
* #انٹیلیجینس ادارے زندہ باد*
* #پاکستان رینجرز زندہ باد*
* #ایف سی بلوچستان زندہ باد*
* #پاکستان پولیس زندہ باد*

04/10/2026

شہید عمران علی ابڑو کے بچوں سے انصاف کے لیے قومی امن کونسل اور ہیومن رائٹس کمیشن کا احتجاج، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سامارو / عمرکوٹ
قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی آف پاکستان (NPCIHR) کے پلیٹ فارم سے شہید عمران علی ابڑو کے بچوں سے انصاف، ان کے پلاٹ پر مبینہ قبضے اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں ڈویژن میرپورخاص کے رہنما علی حسن سولنگی، ضلع عمرکوٹ کے صدر علی محمد شیدی، تعلقہ سامارو کے صدر عبدالحکیم خاصخیلی، نائب صدر مورو شرما اور جنرل سیکریٹری مکیش کمار چیلانی نے شرکت کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ شہید عمران علی ابڑو 12 سندھ رجمنٹ کے بہادر جوان تھے، جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ ایسے بہادر سپاہی کے بچوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔

رہنماؤں کے مطابق ضلع قمبر شہدادکوٹ، تعلقہ قمبر علی خان کے گاؤں دتل خان ابڑو میں شہید عمران علی ابڑو کے پلاٹ پر انعام ابڑو اور ایاز ابڑو کی جانب سے مبینہ قبضے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شہید کے ورثاء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس مذکورہ جائیداد کے ضروری دستاویزات بھی موجود ہیں۔

احتجاج کرنے والے رہنماؤں نے پولیس کی مبینہ زیادتیوں اور شہید کے ورثاء کو تھانے میں بند رکھنے کی شکایت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے سندھ حکومت، پولیس کے اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شہید کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اگر ان کی ملکیت پر غیرقانونی قبضہ ثابت ہو تو قانون کے مطابق ان کا حق واپس دلایا جائے۔

قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی آف پاکستان (NPCIHR) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے، کیونکہ جو لوگ وطن عزیز کے لیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، ان کے خاندانوں کے تحفظ اور جائز حقوق کی ضمانت دینا پوری قوم کی ذمہ داری ہے
ترجمان قومی امن کونسل آر ھیومن راٸیٹس کمیشن براۓ بین المذھب ھم آھنگی پاکستان

قومي امن ڪونسل آر هيومن رائيٽس ڪميشن برائي بين المذھب ھم آهنگي پاڪستان
01/10/2026

قومي امن ڪونسل آر هيومن رائيٽس ڪميشن برائي بين المذھب ھم آهنگي پاڪستان

قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان اس واقعے کی شدید مذمت کرتاھےگولاڑچی کے قریب ترائی...
24/09/2026

قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان اس واقعے کی شدید مذمت کرتاھے

گولاڑچی کے قریب ترائی شہر میں افسوسناک واقعہ، زمین فروخت نہ کرنے پر بیٹوں کا مبینہ طور پر والد پر تشدد، 65 سالہ شخص جاں بحق

گولاڑچی کے قریب ترائی شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر زمین فروخت نہ کرنے پر بیٹوں نے اپنے 65 سالہ والد صدیق میمن کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں تعلقہ سول اسپتال گولاڑچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ترائی کے رہائشی صدیق میمن کو ان کے بیٹوں جاوید میمن، نوید میمن اور وحید میمن نے مبینہ طور پر زمین فروخت نہ کرنے کے معاملے پر شہر کے وسط میں لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے زخمی صدیق میمن کو فوری طور پر تعلقہ سول اسپتال گولاڑچی منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان نے واقعے پر گہرے افسوس اور شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک انتہائی افسوسناک اور معاشرتی اقدار کے لیے تشویشناک ہے۔

تنظیم کی جانب سے کہا ھے کہ آخر وہ کون سا وقت آگیا ہے کہ اولاد اپنے ہی والدین کے خلاف اس حد تک تشدد پر اتر آئے؟ اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور معاشرے میں احترامِ والدین، برداشت، امن اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے

Address

Head Office Province Sindh Tharparkar
Mithi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NPCI Human Rights R Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share