نوجوان نسل ملک و ملت کا ایک قیمتی سرمایہ اور مستقبل کا درخشان ستارہ ہوتا ہے۔ دنیا کی ہر تحریک نوجوانوں کی جدوجہد سے ہی کامیاب ہوتی ہے۔ لیکن آج نوجوانوں میں انقلابی و تحریکی کاموں کے بجائے فیشن پرستی، بے حیائی، دوسروں کی نقالی اور منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ نوجوانوں کی تباہی پوری قوم کی تباہی ہے۔ موجودہ دور کے مسلم نوجوانوں کے پاس سب کچھ ہے مگر افسوس! نہیں ہے تو زندگی کا صحیح مقصد نہیں ہے اور نہ سچا ایمان ہے۔ انھیں اپنے لٹنے کا کوئی افسوس بھی نہیں بلکہ وہ اس مصرعہ کے مصداق ہیں
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا
17/10/2024
جوتا اور فحاشی ......
جوتے اور فحاشی کا بڑا گہرا تعلق ہے ۔ ایڑھی والا جوتا جب ٹک ٹک کرتا ہے تو لوگوں کو متوجہ کرتا ہے۔ جوتے کو زنا کی ایک وجہ کہا گیا ہے۔ جوتے جو بھی ایڑھی والے ہوتے ہیں اس سے کولہے باہر کی طرف نکل جاتے ہیں۔اور سینہ آگے کی طرف نکل جاتا ہے اور یوں عورت فحاشی کا ڈھیر بن جاتی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ جب تک سادہ جوتا استعمال کیا جاتا تھا تو اس وقت فحاشی بھی کم تھی۔
آج سنتِ نبوی ﷺ کو پامال کرکے اللہ تعالٰی کی حدود سے تجاوز کر کے ہماری بچیاں اور بہنیں جب پانچ پانچ انچ کی ایڑھی والا جوتا پہن کر گھر سے نکلتی ہیں تو گلیوں کے کونوں پر کھڑے ہوئے ہمارے ہی مسلمان نوجوان ان کو ایذا دیتے ہیں اور آقازیں کستے ہیں۔
آج فحاشی حد سے بڑھ گئی ہے۔ اللہ ہر گناہ سے درگزر کرتا ہے مگر فحاشی جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو اللہ کا عذاب آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔اسلام آباد (مارگلہ ٹاور) والوں کا حال ہمارے سامنے ہے ۔ کیسے اللہ کے عذاب نے ان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔استغفراللہ۔
آج کل تو دوکان بھی جوتا پسند کروانے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ہنس ہنس کر بتا رہے ہوتے ہیں کہ میڈم آپ کے پاؤں میں یہ جوتا بہت اچھا لگتاہے!کہاں یہ مومن عورت اور کہاں ایک نامحرم شخص کا جوتے اور پاؤں کے متعلق تبصرہ۔۔۔۔۔۔۔تو اللہ عزوجل کو غصہ آئے کہ نہ آئے ؟
اونچی ایڑھی والا جوتا جہاں فحاشی کا سبب بنتا ہے وہاں ہمارے لئے مختلف مسائل بھی کھڑے کردیتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آج کل کمر کا درد ایک عام مسئلہ ہے اور یہ اونچی ایڑھی والے جوتے سے ہوتا ہے۔ آپ اپنا جوتا بدل لیں پریشانی خودبخود دور ہوجائے گی۔
17/10/2024
دین پر رونے والا کوئی نہیں ہے...!!
امام ابن عقيل رحمه الله فرماتے ہیں: «میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا... - وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں، معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں! - حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گررہی ہے، دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے! - لیکن ان میں سے اپنے دین کیلئے رونے والا کوئی نہیں ہے، اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے، اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے!! - اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دین ان کی نظروں میں ہلکا ہوگیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے».
[الآداب الشرعية لابن مفلح: ٢٤٠/٣] (صححہ:
17/10/2024
اگر ہمارا اخلاق صرف من پسند اور بڑے لوگوں کے لیے ہی اچھے ہیں تو ہم صرف موقع پرست ہیں خوش اخلاق نہیں ۔
16/10/2024
ہندوستان میں ہمیشہ مسلمان خطرے میں رہے گا. جبکہ پاکستان میں ہمیشہ اسلام خطرے میں رہے گا.
ابوالکلام آزاد
13/10/2024
اگر علم کے باوجود آپ کے اندر اخلاقی اقدار موجود نہیں ہیں
تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کی فکری صلاحیتوں کی موت واقع ھو چکی ہے۔
13/10/2024
وراثت میں دولت کے بجائے اپنی اولاد کو تہذیب اخلاق اور انسانیت دے کر معاشرے پر رحم کرنے کے مترادف ہے.
13/10/2024
جو لوگ مزاروں پر مانگنے جاتے ہیں
کبھی غور کیا ہے .وہاں بیٹھے ہوئے فقیر آپ سے مانگتے ہیں مزار سے نہیں
11/10/2024
کبھی بھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو کیونکہ تمہاری حیثیت ھے یہ تمہاری قابلیت نہیں بلکہ اللہ کا تم پر کرم ھے
20/09/2024
دربار پر مرادیں مانگنے سے پہلے سوچیں وہاں پر موجود بھکاری آپ سے کیوں مانگتے ہیں؟ 🤔
20/09/2024
جس طرح اللّٰہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کی جاسکتی اسی طرح اللّٰہ کے سوا کسی سے مدد بھی نہیں مانگی جاسکتی! 💯
20/09/2024
مردہ ڈائریکٹ سنتا ھے لیکن جو مردے کا مالک ہے وہ مردے کے وسیلے سے سنتا ہے عجیب و غریب عقیدہ ہے 🥲
Be the first to know and let us send you an email when Message Of Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.