Together We Can

Together We Can FoR gOOd quoutes....and fOr EnTerTaInMeNT..9

To eDUCATE the Generation whIch is nOw in present and will b in future...from quotes..videos and many Other things E.t.c..

💓🙏💓🙏💓
06/15/2025

💓🙏💓🙏💓

EID e GHADEER MUBARAK

12/20/2024

ISLAMIC WORLD IN 2024
























































07/17/2024

Muharram 2024
Bara e Bibi Zainab s.a.

















Muharram 2024
07/17/2024

Muharram 2024
















Muharram 2024

















01/24/2024

ظہورِ لسان اللّٰہ، نور اللّٰہ، اذن اللّٰہ، باب اللّٰہ، صیف اللّٰہ، حجت اللّٰہ، مشیت اللّٰہ، غیرت اللّٰہ، وجہہ اللّٰہ، بیت اللّٰہ، ید اللّٰہ، عین اللّٰہ، ولی اللّٰہ، آیت اللّہ العظمی، صدیق اکبر، فاروق اعظم،
آقا جانم مولائے کائنات علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسلام
بہت بہت مبارک ہو . . .
🙏🥰💓🥰🙏

*شکرِ الہی انا غدیری*🙏
*فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ*
*ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ*

طالب ِ دعاء 🙏

07/26/2023

آپ نے کبھی سوچا کہ امام حسن ع اور امام حسین ع کی پانچ چھ سال کی عمر تک تو واقعات ملتے ہیں مگر اس کے بعد تاریخ میں ان کا ذکر صرف تب ہوا جب ان کی شہادت ہوئی۔
کئی نامور اصحاب حضرت سلمان فارسی کہ جس کے بارے میں نبی کریم نے فرمایا کہ اگر علم ثریا ستارے پر بھی ہو اہل فارس وہاں پہنچ جائیں۔
حضرت ابوذر کہ جنہیں زمین پر سب سے سچا انسان قرار دیا۔
حضرت مقداد جن کی جنت مشتاق ہے۔
حضرت ایوب انصاری جو نبی کریم کے مدینہ میں میزبان تھے۔
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری جو نبی کریم سے لے کر ان کی پانچویں نسل تک حیات رہے۔
حضرت عمار یاسر جن کی شان میں آیات نازل ہوئیں۔
حضرت بلال حبشی جو موذنِ رسول تھے۔
تاریخ ان کے بارے میں مکمل خاموش نظر آتی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے وفات نبی کریم کے بعد وہ اس دنیا سے غائب رہے اور بس شہادت یا وفات کے وقت دنیا میں کچھ دیر کے لئے آئے۔
آخر کہیں تو کچھ غلط ہوا ہے کہ ان شخصیات کا ذکر کرنا عیب سمجھا گیا۔
دوسری طرف جو افراد نبی کریم کی وفات سے سال دو سال قبل مسلمان ہوئے,ان کی سوانح عمری سے تاریخ بھری نظر آتی ہے۔
نبی کریم کی وفات کے بعد ایسا کیا ہوا کہ ان کی آل اور بہت سے وفادار اصحاب کو تاریخ نے مکمل نظرانداز کر دیا۔
کہاں کچھ غلط ہوا کہ نبی کریم کی وفات کے بعد ان کی آل کے کسی بھی فرد کی طبعی وفات نہ ہوئی۔
تمام قتل ہوئے اور قاتل بھی وہ جو ان کے جد کا کلمہ پڑھتے نہیں تھکتے تھے۔
آج چودہ صدیاں بعد بھی ہم جانتے ہیں کہ حسن و حسین ع جنت کے سردار ہیں۔
ایسا کیا ہوا کہ جنت کے طلب گاروں نے سرداروں کو انتہائی اذیت کے ساتھ قتل کر دیا۔
مورخ نے آخر ان تمام ہستیوں کو اتنا غیر اہم کیسے سمجھا کہ تاریخِ اسلام میں ان کا حصہ ایک صحابی جتنا بھی نہیں رکھا۔
کربلا اچانک نہیں ہوئی۔
ایک طویل نفرت تھی جو دلوں میں پنپ رہی تھی۔
جوں جوں وقت گزرتا گیا,نفرت بڑھتی رہی اور ہر ہستی کے بعد دوسری ہستی پر پہلے سے زیادہ ظلم ہوتا نظر آیا۔
اتنی نفرت کہ اس مقدس گھرانے کی مطہرات پر ظلم کرنے سے بھی نہ چوکے۔
چھ ماہ کے بچے کا سر کاٹنا بھی ثواب سمجھا گیا حالانکہ بدترین دشمن کے چھ ماہ کے بچے سے بھی کوئی دشمنی کا بدلہ لینے کا نہیں سوچتا۔
امت نے تو آل رسول پر ظلم کیا ہی تھا مگر مورخین نے ان سے کہیں زیادہ ظلم کیا کہ جن کے فضائل تھے,انہیں چھپایا جبکہ ان کے دشمنوں کے فضائل سے کتابیں سیاہ کیں۔
ابھی چند دن پہلے واقعہ مباہلہ کی یاد مناٸی گٸی ۔ اس واقعہ میں بنص قران پانچ ذواتِ مقدسہ میدان میں توحید کے گواہ بن کر پیش ہوٸےاور قران مجید نےانہیں صداقت کی سند عطا کی ۔
واقعہ مباہلہ کے کچھ مدت بعد ان پانچ ہستیوں میں بزرگ ترین ہیستی کا وصال ہوا جنازے میں کتنے کلمہ گو تھے ؟؟
پھر 75 دن بعد اس گھر کا دوسرا جنازہ رات کی تاریکی میں اُٹھا اور چند مخلصین کی موجودگی میں بڑی خاموشی اور مظلومیت سے دفن کردیا گیا اور نشانِ قبر تک مٹا دیا گیا جو آج تک نہ مل سکا ۔
پھر اسی گھرانے کا تیسرا جنازہ 40 ہجری میں کوفہ سے آدھی رات کےوقت اٹھا اور پشتِ کوفہ ریت کے ٹیلوں کے درمیان خاموشی سے دفن کردیا گیااور مدتوں قبر کا نشان نمعلوم رہا ۔
پھراسی جماعت کے چوتھے فرد کا جنازہ 50 ہجری میں شہر مدینہ سےاُٹھا اور نانے کی مزار کی طرف چلا مگر کچھ لوگ تیروں سے مسلحہ راستے میں حاٸل ہوٸے کہ نواسے کو نانے کے پہلو میں دفن نہیں ہونے دیں گے آخر وہ جنازہ بقیع کے عوامی قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔
پھر 61 ہجری میں اصحاب مباہلہ کی آخری فرد کا جنازہ اٹھایا بھی نہ جاسکا بلکہ جنازہ گھوڑوں کی ٹاپوں سےپامال کردیا گیا ۔
بحثیت مسلمان کیا ہمیں یہ حق نہیں رکھتے کہ کم از کم ہم مورخ اسلام سے یہ تو پوچھیں کہ جنکی صداقت کا گواہ خود اللہ ہے اور وہ توحیدِ خدا کے گواہ ہیں امت رسول نے انکے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا ؟
ہمارا یہ سوال امت مسلمہ پر قیامت تک قرض رہے گا ۔ اور اگر اس دنیا میں اس کا جواب نہ ملا تو میدان محشر میں عدالت خدا وند تعالیٰ میں ہم یہ سوال اٹھاٸیں گے ؟؟؟؟؟

*انکارِ غدیر ہی اصل میں آغازِ عاشورہ ہے*
*شکرِ الہی انا غدیری*🙏

*فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ*
*ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ*

طالب ِ دعاء 🙏

06/29/2023

EID ul ADHA MUBARAK 2023

























04/23/2023

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ لَبِسَ الْجَدِیْدِ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ خَافَ بِالْوَعِیْدِ

عید ان کی نہیں جنہوں نے *عمده لباس زیب تن کر لیا*
بلکہ عید تو ان کی ہے *جو الله کے خوف اور اس کی پکڑ سے ڈر گئے*۔

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَبَخَّرَ بِالْعُوْدِ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَابَ وَلَا یَعُوْدُ

عید ان کی نہیں *جنہوں نے آج عمده خوشبوؤں کا استعمال کیا*
بلکہ عید تو ان کی ہے *جنہوں نے اپنے گناہوں کی توبہ کی اور پهر اس پر قائم رہے*۔

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ نَصَبَ الْقُدُوْرَ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ سَعَدَ بِالْمَقْدُوْرِ

عید ان کی نہیں *جنہوں نے عمده کهانوں کی ڈشیں پکائیں*
بلکہ عید تو ان کی ہے *جنہوں نے حتی الامکان سعادت حاصل کی اور نیک بننے کی کوشش کی*۔

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَیَّنَ بِزِیْنَةِ الدُّنْیَا
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَوَّدَ بِزَادِ التَّقْویٰ

عید ان کی نہیں *جنہوں نے دنیاوی زیب و زینت اختیار کی*
بلکہ عید تو ان کی ہے *جنہوں نے تقویٰ اور پرہیزگاری کو اختیار کیا اور اسے اپنا توشه بنایا*۔

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ رَکِبَ الْمَطَایَا
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَرَکَ الْخَطَایَا

عید ان کی نہیں *جنہوں نے عمده سواریوں اور گاڑیوں پر سواری کی*
بلکہ عید تو ان کی ہے *جنہوں نے گناہوں کو چهوڑ دیا*۔

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ بَسَطَ الْبَسَاطَ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ جَاوَزَ الصِّرَاطَ

عید ان کی نہیں *جنہوں نے اعلیٰ درجہ فرش سے اپنے مکانوں کو آراسته کیا*
بلکہ عید تو ان کی ہے *جو پل صراط سے کامیابی کے ساتھ گزر گئے*۔

امیر المومنین امام المتقین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ
*"مومن کے لئے ہر وہ دن عید کا ہے جس دن وہ کوئی گناہ نہ کرے."*

*فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ*

*ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ*
طالب ِ دعاء 🙏

*ماہِ ولیِ الہی مبارک**فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ**جشنِ ظہورِ مولاۓ کائنات**حضرت علیؑ ابنِ ابی طالبؑ**مبار...
02/05/2023

*ماہِ ولیِ الہی مبارک*

*فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ*

*جشنِ ظہورِ مولاۓ کائنات*
*حضرت علیؑ ابنِ ابی طالبؑ*
*مبارک ہو* 💓 🥰

*ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ*
طالب ِ دعاء 🙏 😍 🙏

08/14/2022

امّت کی حالت دیکھ کر
دکھ اور افسوس ہوتا ہے،
خوف اور وحشت ہوتی ہے عذابِ الہی سے ۔ ۔ ۔
کہ ۵ محرّم سے یہ قوم مسلسل
عصر عاشور کی طرح شادیانے بجا رہی ہے,
ظلم کی وہ یاد تازہ ہو رہی ہے . . .

😥
اللہ رحم کرے ۔ ۔ ۔
آمین

Address

New York, NY
76500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Together We Can posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category